جیت کا کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم

جمعرات 18 اگست 2022 21:20

روٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جیت کا تمام کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے، سلمان آغا نے کیریئر کے دوسرے میچ میں بہترین اننگز کھیلی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فتح کے بعد اختتامی تقریب کے دوران کپتان بابراعظم نے کہا کہ فاسٹ بائولرز نے نمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلے10 اوورز میں بہت اچھی بائولنگ کے ذریعے وکٹیں حاصل کیں اور اس کے بعد سپنرز محمد نواز اور شاداب خان نے عمدہ بائولنگ کرکے وکٹیں دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میچ میں پہلے بائولنگ کرنا چاہتے تھے، صبح کے وقت پچ پر نمی تھی اس لئے ایک مختلف قسم کی پچ کی وجہ سے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتح کا تمام کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے۔ ہم مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں' سلمان آغا نے اپنے کیریئر کے دوسرے میچ میں اپنی کلاس شو کی اور یقینی طور پر وہ جتنا کرکٹ کھیلے گا اتنی پرفارمنس میں بہتری آئے گی۔ وہ بہت پر اعتماد ہے اور یقین ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی پرفارمنس کو برقرار رکھیں گے۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 21:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :