آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا

جمعرات 13 نومبر 2014 18:19

آئی سی سی نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میچ ریفری نے پاکستان کے آل رؤانڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ حاصل کی جبکہ میچ ریفری اینڈی پیکروف نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے آئی سی سی کو رپورٹ بھیج دی۔

میچ ریفری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ کے دوران لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جبکہ آئی سی سی جادوگراسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قراردے کر ان پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

وقت اشاعت : 13/11/2014 - 18:19:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :