ایشیا کپ 2022ء: دبئی سٹیڈیم میں سیاسی جھنڈے اور بینرز لیجانے پر پابندی عائد

لوگ صرف درست ٹکٹس کیساتھ سٹیڈیم آئیں ،4 سال سے بڑے بچوں کیلئے ٹکٹ ضروری، سٹیڈیم میں فلم بندی، فلیش فوٹو گرافی،سگریٹ نوشی منع، لوگ سٹیڈیم میں ممنوعہ اشیاء لیجانے سے گریز کریں: دبئی پولیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 اگست 2022 14:15

ایشیا کپ 2022ء: دبئی سٹیڈیم میں سیاسی جھنڈے اور بینرز لیجانے پر پابندی عائد
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اگست 2022ء ) دبئی پولیس نے ہفتے سے دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے شائقین کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں دبئی پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صرف درست ٹکٹوں کے ساتھ ہی سٹیڈیم میں داخل ہوں اور اگر وہ اسٹیڈیم سے باہر نکلتے ہیں تو دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چار سال سے اوپر کے بچوں کو ٹکٹ کی ضرورت ہوگی۔ گیٹ میچوں سے تین گھنٹے قبل کھلیں گے۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس نے تماشائیوں کو اپنی گاڑیاں بے ہنگم طریقے سے پارک کرنے سے بھی خبردار کیا اور انہیں پارکنگ کے متعین جگہوں کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ سٹیڈیم میں فلم بندی اور فلیش فوٹو گرافی کی اجازت نہیں ہے، جو کہ سگریٹ نوشی کے لیے ممنوعہ علاقہ ہے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ سٹیڈیم میں ممنوعہ اشیاء لے جانے سے گریز کریں۔
                                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 26/08/2022 - 14:15:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :