سہیل تنویر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بائولر بن گئے

پیسر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 378 میچز میں 26.04 کی اوسط سے اب تک 383 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 ستمبر 2022 12:51

سہیل تنویر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بائولر بن گئے
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2022ء ) لیفٹ آرم فاسٹ بالر سہیل تنویر نے ٹی 20 کے لیجنڈز کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کا شمار ٹی ٹونٹی کے بہترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے اور دنیا بھر کی لیگز میں پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں، اور اب انہوں نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سہیل تنویر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی گیند باز بن گئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر وہ بائولرز کی فہرست میں 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 378 میچز میں 26.04 کی اوسط سے اب تک 383 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا، ان کا یہ ریکارڈ 11 سال تک برقرار رہا، اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو کے پاس ہے جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 605 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، دوسرے نمبر پر افغان لیگ سپنر راشد خان ہیں، جن کی وکٹوں کی تعداد 475 ہے، فہرست میں ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن 463 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

عمران طاہر 453 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، شکیب الحسن 419 وکٹوں کے ساتھ پانچویں، لاستھ مالنگا 390 وکٹوں کے ساتھ چھٹے، وہاب ریاض 380 وکٹوں کے ساتھ آٹھویں، آندرے رسل 375 وکٹوں کے ساتھ نویں اور شاہد آفریدی 347 وکٹوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین گیند باز
ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین گیند باز
وقت اشاعت : 01/09/2022 - 12:51:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :