ایشیاء کپ ، پاکستانی جرسی پہننے پر بھارتی مداح کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

میں نے پاکستان کی جرسی پہنی ہوئی تھی لیکن میرے پاس ہندوستانی جھنڈا ہے اور ہندوستان میں لوگ مجھے غدار کہ رہے ہیں : سنیم جیسوال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 ستمبر 2022 15:12

ایشیاء کپ ، پاکستانی جرسی پہننے پر بھارتی مداح کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2022ء ) 28 اگست بروز اتوار دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ 2022ء کے میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی جرسی پہننے پر ہندوستان کے ایک کرکٹ مداح کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ اتر پردیش کے بریلی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹ شائقین کی ایک ویڈیو، جس کی شناخت سنیم جیسوال کے نام سے ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

جیسوال کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور کچھ ٹویٹر صارفین نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور پولیس سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے۔ واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے 42 سالہ جیسوال نے بتایا کہ وہ پاکستانی جرسی پہن کر "ہندوستان زندہ باد" کے نعرے لگا کر پاکستانی شائقین کو تنگ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایسی بے ضرر چیز میرے لیے مصیبت کا باعث بنے گی‘۔

(جاری ہے)

جیسوال نے آگے کہا کہ اس نے پاکستان کی جرسی پہنی ہوئی ہے لیکن اس کے پاس ہندوستانی جھنڈا ہے اور ہندوستان میں لوگ انہیں غدار کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد دل کے مریض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں تمام ٹینشن سے اٹیک آئے گا۔ دریں اثناء پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ستیارتھا انیرودھ پنکج نے کہا ہے کہ وہ جیسوال کے خلاف کوئی غداری کا مقدمہ درج نہیں کریں گے کیونکہ یہ واقعہ متحدہ عرب امارات میں ہوا ہے۔ غور طلب ہے کہ اگر پاکستان آج شیڈول میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دیتا ہے تو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف 4 ستمبر بروز اتوار ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
وقت اشاعت : 02/09/2022 - 15:12:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :