ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر وائرل

پیر 5 ستمبر 2022 22:46

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر وائرل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2022ء) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی ڈریسنگ روم سے کھلاڑیوں کے جذباتی مناظر وائرل ہوگئے ۔ بھارت کے خلاف میچ کی آخری گیند تک پاکستانی کرکٹرز بھی ڈریسنگ روم میں سانسیں روکے نظر آئے جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ سے جاری ہونے کے بعد وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

شیئر کی گئی ویڈیو سنسنی خیز میچ کے آخری وقت کے دوران کی ہے جس دوران کپتان بابر کو شیشے کے پاس کھڑے پریشان سی صورتحال میں میچ دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ، شاداب اور حارث رؤف بیٹھے منہ پر ہاتھ رکھے میچ دیکھ رہے ہیں۔پریشانی میں حارث کو شاداب کا کندھا تھامے بھی دیکھا گیا، نسیم شاہ کبھی بیٹھے تو کبھی پریشانی میں حسنین کے ساتھ کھڑے نظر آئے تاہم جو چیز قابل غور ہے وہ جیت پر شاداب کا بچوں کی طرح غیر یقینی سی کیفیت میں اچھلنا ہے۔جیت کے بعد شاداب خوشی کے مارے اچھلتے دیکھے گئے اور بابر اور دیگر کھلاڑیوں سے جذبات میں گلے ملتے بھی دیکھے گئے۔
وقت اشاعت : 05/09/2022 - 22:46:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :