عمر گل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر ثقلین مشتاق کا ردعمل سامنے آگیا

بابر نے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں، وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے،2،3 میچز میں اسکے نہ چلنے نے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی : ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 7 ستمبر 2022 11:54

عمر گل کے بابر اعظم سے متعلق بیان پر ثقلین مشتاق کا ردعمل سامنے آگیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 ستمبر 2022ء ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کے قومی کپتان بابر اعظم کے ایشیاء کپ 2022ء میں اب تک رنز نہ کرنے کے بیان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ردعمل دیا ہے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم نے ہمارے بیٹنگ آرڈر کو ایک اور چیز دکھا دی کہ ہماری ٹیم میں سب میچ ونر ہیں، وہ ورلڈ کلاس بیٹر ہے، دو تین میچز میں ان کے نہ چلنے نے دیگر بیٹنگ لائن اپ میں نئی روح پھونک دی ہے۔

محمد رضوان کے حوالے سے انہوں نے کہا وہ سپر انسان ہیں، فٹنس کے مسئلے چلتے رہتے ہیں، اللہ اس کو بری نظر سے بچائے، پاکستان دور نہیں ضرورت پڑتی تو دوسرا وکٹ کیپر بلا لیتے لیکن اس کی ضرورت نہیں پڑی۔

(جاری ہے)

بھارت سے میچ سے متعلق ہیڈ کوچ قومی ٹیم نے کہا بھارت نے شروع میں بھرپور اٹیک کیا، ان کی حکمت عملی کا ہمیں پتہ چلا گیا تھا، پاکستان کے بولرز نے شاندار کم بیک کیا، کپتان بابر اعظم نے اٹیک کرنے کی حکمت عملی اپنائی اور بھوونیشور کمار پر اٹیک کیا، پاکستان کے بیٹرز نے شاندار حکمت عملی پر کام کیا۔
                                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 07/09/2022 - 11:54:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :