پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

7 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، احسن رضا، شوذب رضا، راشد ریاض امپاِئرز کے فرائض سر انجام دیںگے، میچ ریفری کی ذمہ داریاں جاوید ملک کے سپرد

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 11 ستمبر 2022 14:47

پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 ستمبر 2022ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، احسن رضا، شوذب رضا اور راشد ریاض امپاِئرز کے فرائض سر انجام دیں گے جب کہ میچ ریفری کی ذمہ داریاں جاوید ملک کے سپرد ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا جبکہ سیریز کا آخری میچ 2 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پی سی بی کی جانب سے سیریز کے انعقاد کا مقصد میگا ایونٹ کی تیاریاں ہیں۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم 22 سال بعد دورہ پاکستان پر آرہی ہےجس کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاک اور انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا ہے، ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہر فرد کے الگ الگ شناختی کارڈ پر بکنگ کرواسکیں گے، بچوں کو ب فارم دکھانے پر پر ٹکٹ جاری کیا جائے گا جب کہ سٹیڈیم میں داخلے کے وقت پرنٹیڈ ٹکٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا۔

                                                                                                                   
وقت اشاعت : 11/09/2022 - 14:47:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :