’آپ بتاؤ، ایئر پورٹ آرام سے پہنچ گئے تھے؟‘، عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا انہیں ترکی بہ ترکی جواب

’پورے میچ میں ہم انڈین ٹیم کو گراؤنڈ میں ڈھونڈتے رہے لیکن نہیں ملی‘:محمد عمران ،’ہم تو پھر فائنل تک آ گئے، تم سے تو وہ بھی نہ ہوا۔‘ :نمرہ نامی صارف کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 12 ستمبر 2022 15:03

’آپ بتاؤ، ایئر پورٹ آرام سے پہنچ گئے تھے؟‘، عرفان پٹھان کی ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین کا انہیں ترکی بہ ترکی جواب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2022ء ) سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی جانب سے ایشیا کپ کے فائنل کے بعد پاکستانیوں کیخلاف طنزیہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کرارے جواب دیئے ۔ 2 ہفتوں سے جاری ایشیا کپ سری لنکا کی فتح کے ساتھ گذشتہ شب اپنے اختتام کو پہنچا۔ مبصرین کے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دیے جانے کے باوجود ایشیا کے کرکٹ چیمپئن کا تاج سری لنکا کے سر پر سجا۔

سری لنکا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح اپنے نام کی تو اس پر کئی پاکستانیوں نے انہیں کھلے دل سے مبارک باد دی اور بہت سوں کا کہنا تھا کہ ’ہمارا فائنل تو اسی دن ہو گیا تھا جب پاکستان انڈیا سے جیتا تھا۔‘ پاکستان کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرنے پر شائقین نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا، مگر سرحد پار سے تنقید کرکٹ شائقین کو کچھ خاص پسند نہیں آئی تاہم جوابی وار بہت دلچسپ انداز میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

ہوا کچھ یوں کہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹرعرفان پٹھان نے ایشیا کپ کے فائنل کے بعد ٹویٹ کی: ’اتوار کیسا رہا؟‘،
پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے اس ٹویٹ کو پاکستان سری لنکا میچ سے جوڑتے ہوئے اس پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں ’ماضی کے جھروکوں‘ میں جھانکنے کا مشورہ بھی دیا۔ عرفان پٹھان کی ٹویٹ کے جواب میں عینی نقوی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’موصوف گذشتہ اتوار سے صدمے یا حادثے کے بعد دماغ متاثر ہو جانے کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے ہر اتوار کو اب یہی کرنا ہے‘۔
عبداللہ نامی ٹوئٹر صارف نے انڈیا کے کپ سے جلدی باہر ہونے کے ذکر کرتے ہوئے لکھا: ’دونوں فائنلسٹس سے ہارنے کے بعد گھر بیٹھنے سے بہتر‘۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے بھارتی کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے لکھا، ’آپ بتاؤ، ایئر پورٹ آرام سے پہنچ گئے تھے؟‘ ،
نمرہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’ہم تو پھر فائنل تک آ گئے، تم سے تو وہ بھی نہ ہوا۔

عظمیٰ بلوچ نے عرفان خان کو جواب دیتے ہوئے تحریر کیا: ’آ گئے پڑوسی جلتی پہ تیل چھڑکنے۔‘
ٹوئٹر صارف ہارون خان ترین نے لکھا: ’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ، گذشتہ اتوار بہترین تھا اور ہمارے لیے وہی ایشیا کپ کا فائنل تھا۔‘
محمد عمران نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: ’پورے میچ میں ہم انڈین ٹیم کو گراؤنڈ میں ڈھونڈتے رہے، لیکن نہیں ملی‘۔
وقت اشاعت : 12/09/2022 - 15:03:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :