عثمان غنی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ 17 ستمبر سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ میں کھیلا جائے گا

منگل 13 ستمبر 2022 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2022ء) عثمان باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام کے بی بی اے کی اجازت سے ممتاز مزدور رہنماء عثمان غنی شہید کے یوم شہادت پر 17 ستمبر سے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر انٹر کلب عثمان غنی شہید باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گا، میگا ایونٹ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں بیش قیمت انعامات دیے جائیں گے، یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان نے کیا سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد نہیں ہوگی بلکہ شہید عثمان غنی کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی ہوگی، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں ٹورنامنٹ سیکریٹری انٹرنیشنل ظفر اقبال سے 14 ستمبر تک رابطہ کریں۔
وقت اشاعت : 13/09/2022 - 23:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :