بابر اعظم ورلڈ کپ میں کپتانی سے زیادہ بیٹنگ پر فوکس کریں : مہیلا جے وردھنے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کی فارم پاکستان کیلئے تھوڑی پریشانی کا باعث، بابر جس طرح 2 سال سے بیٹنگ کر رہے ہیں اس لحاظ ایشیا کپ تشویش کا باعث ہے: سابق سری لنکن کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 ستمبر 2022 15:40

بابر اعظم ورلڈ کپ میں کپتانی سے زیادہ بیٹنگ پر فوکس کریں : مہیلا جے وردھنے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2022ء ) سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا ہے کہ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو میں کپتان بابر اعظم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مہیلا جے وردنے نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بابر اعظم کی فارم پاکستان کیلئے تھوڑی پریشان کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح دو سال سے بیٹنگ کر رہے ہیں اس لحاظ ایشیا کپ تشویش کا باعث ہے، پاکستان نے ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کی فارم کو مس کیا، بابر اور رضوان نے ٹاپ آرڈر پر تسلسل سے رنز بنائے ہیں۔ سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا ہے کہ دو برسوں میں پاکستان کی کامیابی کی بنیاد ہی ان ٹاپ آرڈر بیٹرز کا رنز کرنا رہا ہے، تمام بڑے بیٹرز ایسے مرحلے سے ضرور گزرتے ہیں، مجھے یقین ہے بابر اعظم کم بیک کریں گے، ان کا مضبوط طریقے سے کم بیک ہو گا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم ایشیا کپ میں دو اچھی گیندوں پر آؤٹ ہوئے ہیں، کچھ وہ نارمل گیندوں پر آؤٹ ہوئے، جب آپ کے پاس کوالٹی پلیئر ہو تو اس پر غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے، ورلڈ کپ جیسے ایونٹ میں جانے سے قبل آپ کے اہم کھلاڑی کو پراعتماد اور پرسکون ہونا چاہیے، یہ تبھی ممکن ہے کہ جب ان پر غیر ضروری دباؤ نہیں ہو گا۔ مہیلا جے وردنے نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور اوپر سے کپتان ہونا ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ورلڈ کپ میں بابر اعظم کپتانی اور ادھر ادھر کی چیزیں بھول جائیں، بیٹر بنیں جتنا ممکن ہو سکتا ہے بیٹر بن کر رہیں اور اس کے بعد گراؤنڈ میں کپتانی کا سوچیں، کپتانی اور ٹیم کے اہم کھلاڑی کی ذمہ داریوں کو الگ الگ رکھنا ہو گا۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم یو اے ای میں ہونیوالے ایشیاء کپ میں صرف 68 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر کی پوزیشن بھی کھو دی تھی۔
وقت اشاعت : 20/09/2022 - 15:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :