عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات (پرسوں)جنوبی افریقہ میں ہوں گے

اتوار 23 نومبر 2014 13:08

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) عالمی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات (پرسوں)منگل کو جنوبی افریقہ میں ہوں گے جس میں صدر کے عہدے کیلئے سید سلطان شاہ اور مہانتیش جی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارت سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے موجودہ سینئر نائب صدر مہانتیش جی نے رواں سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے انتخابات ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 25 نومبر کو جنوبی افریقہ میں منعقد ہوں گے۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:08:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :