ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان دو سے تین روز میں ہونیکا امکان

پیر 24 نومبر 2014 13:18

ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان دو سے تین روز میں ہونیکا امکان

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -24نومبر 2014ء ) نیوزی کیخلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انجریز اور خراب فارم کے شکار قومی بلے باز احمد شہزاد ، صہیب مقصود اور عمر امین کو ٹیم سے ڈراپ کیا جاسکتاہے جبکہ فاسٹ باؤلر عمر گل اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 4دسمبر کو دبئی میں ہوگا ۔

وقت اشاعت : 24/11/2014 - 13:18:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :