کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام وائرل

جمعرات 29 ستمبر 2022 13:32

کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں خصوصی پیغام وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا لاہوریوں کیلئے اردو میں جاری کر دہ خصوصی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کرسچن ٹرنر نے کہا کہ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجوں ہوں، میں یہاں کے منظر بیان نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد یہ کراوڈ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آیا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے لاہوریوں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اصل کھیل تو اب شروع ہو گا، کیا آپ تیار ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 13:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :