انگلینڈ کے خلاف پانچواں میچ ،پاکستانی بیٹرز کے لئے ڈبل فیگر تک پہنچنا مشکل رہا

جمعرات 29 ستمبر 2022 13:32

انگلینڈ کے خلاف پانچواں میچ ،پاکستانی بیٹرز کے لئے ڈبل فیگر تک پہنچنا مشکل رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ تو جیت لیا تاہم ایک مرتبہ پھر ٹیم کے بیٹرز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں قومی ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

میچ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور عامر جمال کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔بابر اعظم 9، شان مسعود 7، حیدر علی 4 اور آصف علی نے 5 رنز بنائے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آئوٹ ہوئے۔شاداب خان میچ میں 7 رنز بنا سکے جبکہ حارث روف نے 8 رنز بنائے۔ محمد وسیم 6 رنز پر نا ٹ آئوٹ رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ ہرا کر 7 میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 13:32:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :