امام الحق کے والد کو دل کا دورہ، مداحوں سے دعا کی اپیل

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے اپنے والد کی صحت کے لیے دعائوں کی درخواست کی ہے۔امام الحق نے ٹوٹئر پر اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی بیٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والدین قیمتی ہوتے ہیں، انہیں عزت دینا سیکھیں اور جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو انہیں اہمیت دیں۔امام الحق نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میرے والد کو کچھ دن قبل مائنر ہارٹ اٹیک ہوا تھا تاہم اب وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔کرکٹر کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 22:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :