T20ورلڈکپ: اگر اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے،حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعہ 30 ستمبر 2022 06:19

T20ورلڈکپ: اگر اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے،حارث رؤف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 ستمبر2022ء) اگر اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے کامیابی کے بعد حارث رؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے کافی خوش ہوں کیوں کہ وہ میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میلبرن میرا ہوم گراؤنڈ ہے کیوں کہ بگ بیش میں میلبرن اسٹار کی نمائندگی کرتا ہوں، مجھے وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے حال ہی میں ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف 2 میچ کھیلے اور اب وہ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز ہمیشہ ہائی پریشرہوتے ہیں، گزشتہ سال ہونے والے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کافی دباؤ میں تھا لیکن ایشیا کپ میں دومیچز میں مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھے اپنا بیسٹ دینا ہے۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 06:19:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :