ویمنز ایشیا کپ ٹی 20، بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:54

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2022ء) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20، بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے دی ، سری لنکا ویمن 151 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جمائمہ روڈریگز کو 76 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، جمائمہ روڈریگز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 76 رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان ہرمنپریت کوہر 33 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں، سری لنکا کی اوشاڈی رانا سنگھے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، سری لنکا ویمنز مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، حاسینی پریرا 30 اور ہرشیتھا سمرا وکرما 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ، بھارت کی طرف سے دیالن ہیمالتھا نے تین جبکہ دیپتی شرما اور پوجا وستراکر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 01/10/2022 - 22:54:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :