دی سٹی اسکول نے چھٹی اسٹوڈنٹس اولمپک گیمزکی جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 3 اکتوبر 2022 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2022ء) دی سٹی سکول نے چھٹی اسٹوڈنٹس اولمپک گیمزکی جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالج کے تعاون سے کھیلی گئی چھٹی اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز دی سٹی اسکول(ہائی ایس پوائنٹ سٹی اسکول ڈی کے کمپس)نے جیت لی جبکہ وہیلز کالج اور حبیب گرلزا سکول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ گیمز میں اول آنے والی ٹیم کو جنرل ٹرافی اور50ہزار روپے کا انعام اور ہر پوزیشن ہولڈرز کو پانچ، پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں دی گئیں۔

(جاری ہے)

سٹی سکول(ڈی کے کیمپس، پی اے ایف اور ناظم آباد) نے 6800پوائنٹس کے ساتھ جنرل ٹرافی بمعہ50ہزار روپے نقد انعام حاصل کیاجبکہ وہیلز کالج نے3300پوائنٹس اور حبیب گرلز سکول نے2750پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گیمز میں14کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال، بیڈمیٹن، تھرو بال، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو، کرکٹ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،اسکیٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔ ان کھیلوں کے مقابلے چار مختلف مقامات پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کراچی، سٹی اسکول ڈی کے کیمپس، سٹی اسکول پی اے ایف چیپٹر اور منی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 17:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :