ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا ایسا اعزاز جو صرف عمران خان کے پاس ہے

عمران خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے اپنا انفرادی سکور نائنٹیز میں ہونے کے باوجود اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 5 اکتوبر 2022 14:21

ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ کا ایسا اعزاز جو صرف عمران خان کے پاس ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 اکتوبر 2022ء ) عمران خان کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم ایک عظیم کرکٹر ہونے کے علاوہ اپنی غیر معمولی قائدانہ خصوصیات کیلئے بھی مشہور تھے۔ یہ عمران خان کی عظیم قیادت کا نتیجہ تھا جس نے پاکستان کو 1992ء میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتنے میں مدد دی۔ عمران خان اپنے کھیل کے دنوں میں بھی پاکستان کو ذاتی ریکارڈز پر ترجیح دینے کے لیے جانے جاتے تھے۔

اس کی بہترین مثال دسمبر 1991ء میں سری لنکا کے خلاف ان کی اننگز ہے، جب وہ سیالکوٹ میں 93 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔ ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن تھا اور عمران خان نے اپنی سنچری مکمل کیے بغیر اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پاکستان کو سری لنکا کو آؤٹ کرنے اور ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید وقت ملا لیکن بدقسمتی سے میچ برابری پر ختم ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان کھیل تو نہ جیت سکا لیکن عمران خان نے ایک ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جسے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں کوئی اور نہیں بنا سکا اور نہ ہی توڑ سکا۔

عمران خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنا انفرادی سکور نائنٹیز میں ہونے کے باوجود اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ 70 سالہ عمران خان نے 1971ء سے 1992ء کے درمیان 88 ٹیسٹ میچوں اور 175 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز اور 362 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 175 ایک روز میچز میں 3709 رنز اور 182 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 14:21:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :