ملک سے کھیلوں کےسامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71.66 فیصد کی نمو ریکارڈ

منگل 11 اکتوبر 2022 16:17

ملک سے کھیلوں کےسامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71.66 فیصد کی نمو ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2022ء) ملک سے کھیلوں کےسامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71.66 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے 14.038 ارب روپے حاصل ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 71.66 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 8.178 ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق فٹ بال کی برآمدات کاحجم 7.92 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ۔ مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 6 لاکھ 79 ہزار درجن فٹ بال برآمد کئے گئے ۔ فٹ بال کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 52.93 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اسی طرح دستانوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر29.87 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں2.578 ارب روپے مالیت کے دستانے برآمد کئے گئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.654 ارب روپے تھے۔ کھیلوں کے دیگر سامان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر42.75 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 11/10/2022 - 16:17:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :