کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری ، خواتین کے درمیان نمائشی میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو شکست دیدی،

لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں ہونیوالے نمائشی میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 49-44 سے ہرایا، مقابلہ سنسنی خیز رہا، ڈی جی سپورٹس نے کبڈی ورلڈ کپ کیلئے تربیتی کیمپ میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئیں، قوم کو جیت کا تحفہ دینگے‘ مدیحہ لطیف کی گفتگو

منگل 2 دسمبر 2014 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلہ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں خواتین کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی کبڈی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 49-44 پوائنٹس سے شکست دیدی، قومی ٹیم کی کپتان مدیحہ کا کہنا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کی تیار ی کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے تربیتی کیمپ میں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئیں، قوم کو جیت کا تحفہ دیں گے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلہ میں خواتین کھلاڑیوں کے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے ایک نمائشی میچ لاہور کالج وومن یونیورسٹی میں کھیلا گیا، پاکستان گرین کی قیادت قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف جبکہ پاکستان وائٹ کی قیادت سائرہ سعید نے کی، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، میچ کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر حاوی رہیں، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 49-44سے ہرادیا، میچ کی مہمان خصوصی لاہور کالج وومن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس حمیرا مغل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواتین کی قومی کبڈی ٹیم کی کپتان مدیحہ لطیف نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے پنجاب سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ لگایا جس میں ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر کیمپ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئیں، رہائش، کھانا اور میڈیکل کی ہر وقت سہولت میسر رہی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس کو برقرار رکھا اس کے علاوہ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کیمپ میں بہترین کوچز اور ٹرینرز کی سہولت بھی میسر کی جس سے کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو بہت زیادہ بہتر کیا ہے۔

تربیتی کیمپ میں کبڈی ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کرائی گئی ہے انشاء اللہ قوم کو ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے۔ مدیحہ لطیف نے کہا کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کے بے حد ممنون ہیں۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 21:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :