شراب کی تلاش میں نکلے برطانوی شائقین قطری مہمان نوازی کا مزہ چکھنے لگے

گزشتہ رات ہمیں قطری شیخ محل لے گیا اور ہمیں شیر اور سب کچھ دکھایا، اسکے طرز عمل سے ہمیں لگا کہ اس ملک میں ہمیں خوش آمدید کہا جارہا ہے :انگلش پرستار ایلکس سلیوان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 نومبر 2022 14:31

شراب کی تلاش میں نکلے برطانوی شائقین قطری مہمان نوازی کا مزہ چکھنے لگے
دوحا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 نومبر 2022ء ) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے موقع پر سٹیڈیموں کے ارد گرد شراب پر پابندی کے فیصلے نے بین الاقوامی شائقین کو ناراض کردیا کیونکہ انہوں نے اس فیصلے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر دھاوا بول دیا۔ ہزاروں شائقین نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے نشاندہی کی کہ فیفا ورلڈ کپ جتنے بڑے ٹورنامنٹ میں تفریح ​​کے لیے شراب پینا ضروری نہیں ہے۔

یہ بیانات اس وقت سچ ہوئے جب قطر میں انگلش شائقین کی اپنی زندگی کا وقت گزارنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوئی۔ انگلش پرستار ایلکس سلیوان، نے قطری مہمان نوازی کا مزہ چکھا جب وہ اور اس کے ساتھی ملک میں شراب کی تلاش میں تھے۔ سلیوان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دوستوں نے ایک قطری شہری سے ملاقات کی جب وہ انگلش شائقین کو تفریح ​​سے بھرپور رات کے لیے اپنے محل میں واپس لے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ "ہم ابھی اچھا وقت گزار رہے تھے، موچ گزار رہے تھے، ہم خود سے لطف اندوز ہو رہے ہیں‘۔ سلیوان نے کہا کہ "گزشتہ رات ہم شیخ کے ایک بیٹے سے ملے اور وہ ہمیں واپس محل میں لے گیا اور ہمیں شیر اور سب کچھ دکھایا، اس کے اس طرز عمل سے ہمیں لگا کہ اس ملک میں ہمیں خوش آمدید کہا جارہا ہے، ارد گرد دیکھو، یہ اس سے بہتر نہیں ہوسکتا ہے‘۔ سلیوان کی محل کو دکھاتے ہوئے اور 4 سالہ شیر کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ، مداح قطری شیخ کے دلچسپ طرز زندگی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔
وقت اشاعت : 23/11/2022 - 14:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :