حیدرآباد گرلز نیٹ بال کپ (پرسوں) شروع ہو گا

ہفتہ 26 نومبر 2022 13:07

حیدرآباد گرلز نیٹ بال کپ (پرسوں) شروع ہو گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور حیدرآباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون حیدرآباد گرلز نیٹ بال کپ (پرسوں) پیر 28نومبر سے آئبا پبلک سکول، حیدرآباد میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کی سیکرٹری قرت العین نے بتایا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں. ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (آج)اتوار27نومبر کو کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں دو ایج کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر15اور انڈر 17کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 30نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے ایونٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلہ میں تمام منسلک ٹیموں کو اطلاعات فراہم کر دی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 13:07:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :