پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن کیلئے مؤخر کرنے پر غور

انگلش سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان، انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کیلئے گفتگو جاری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 نومبر 2022 13:30

پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن کیلئے مؤخر کرنے پر غور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 نومبر 2022ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ایک دن تاخیر سے شروع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیے گفتگو جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں اور انگلش ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 13:30:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :