انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کم بیک کریں گے، نسیم شاہ

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے بہت اچھا کھیل پیش کیا، ہم سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں ، کم بیک کریں گے، راولپنڈی سٹیڈیم میں سپنر زاہد محمود کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، انگلینڈ کے بیٹرز کو کریڈٹ دینا چاہیے وہ بہت اچھا کھیلے، ٹیسٹ کے پہلے روز ہم نے لائن سے ہٹ کر بائولنگ کی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ، انگلش ٹیم اپنے انداز سے کھیل رہی ہے اور ہمارا اپنا انداز ہے، امید ہے ہمارے بیٹرز بھی اچھا کھیل پیش کریں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کسی بھی وقت انجرڈ ہو سکتا ہے، اپنی بائولنگ پر فوکس کرتا ہوں، زندگی میں چیلنج کا مزہ آتا ہے، کوشش ہوتی ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں، اس موقع پر ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے زاہد محمود نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے مگر بطور پروفیشنل کرکٹر ہمارا فوکس کارکردگی پر ہوتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے پچ ٹیسٹ کے چوتھے اور پانچویں روز سپنرز کو ہیلپ کرے گی ۔

وقت اشاعت : 02/12/2022 - 23:06:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :