اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک گیمز روواں ماہ دسمبر آخری ہفتے کھیلی جائیں گی

اتوار 4 دسمبر 2022 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک گیمز روواں ماہ دسمبر آخری ہفتے کھیلی جائیں گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آرگنائزنگ سیکرٹری عارف گل نے بتایا کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک گیمز روواں ماہ دسمبر کے آخری ہفتے منعقد کروائے کی منظوری دے دی ہے یہ گیمز دسمبر کے پہلے ہفتہ شروع ہونا تھی لیکن تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کے پیپرز جاری ہیں اس لئے یہ گیمز دسمبر آخری ہفتے منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں مختلف سات کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں فٹ سال، ٹین پن باؤلنگ، والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، روپ سکیپنگ اور فٹ بال شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 04/12/2022 - 10:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :