ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 4 دسمبر 2022 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق سائوتھ افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں ساتھویں و آٹھویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ کھیلا گیا۔

مذکورہ میچ پاکستان نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول کھیل کے شروع کے تیسرے منٹ میں ارباز، 7ویں منٹ میں مرتضی، 46ویں منٹ میں حنان شاہد، 54ویں منٹ میں رانا عبدالوحید، 58ویں منٹ میں اسامہ نے گول اسکور کیا جبکہ کینیڈا کی جانب سے 10ویں منٹ میں سین، 29ویں منٹ میں اولیویر، 48ویں منٹ میں گورڈن 53ویں منٹ میں کرسٹوفر نے گول اسکور کیا۔
وقت اشاعت : 04/12/2022 - 20:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :