اپنے شاندار گول پر بیوی بچوں کو جشن مناتا دیکھ کر میسی کا خوشی کا اظہار

لوینل میسی کا ارجنٹائن کے شائقین کو ٹیم کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین

پیر 5 دسمبر 2022 19:00

اپنے شاندار گول پر بیوی بچوں کو جشن مناتا دیکھ کر میسی کا خوشی کا اظہار
دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) اپنے شاندار گول پر بیوی بچوں کو جشن مناتا دیکھ کر میسی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن کے کپتان لوینل میسی نے رائونڈ آف 16 میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار گول کیا تھا، جس پر ان کی اہلیہ اور بچوں نے جشن منایا تھا۔میچ کے بعد ٹی وی اینکر نے لوینل میسی کو اہلیہ اور بچوں کی جانب سے جشن منانے کی ویڈیو دکھا کر سوال کیا تو میسی نے اس کا خوبصورت جواب دیا۔

(جاری ہے)

لوینل میسی نے کہا کہ یہ احساس بہت حیرت انگیز ہوتے ہیں، اس خوبصورت اور خوشگوار ویڈیو کو دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے میری فیملی نے گول سے کتنا لطف اٹھایا ہو گا۔لوینل میسی نے ارجنٹائن کے شائقین کو ٹیم کو سپورٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے راونڈ آف 16 میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ارجنٹینا کی جانب سے میچ کے 35 ویں منٹ میں کپتان لوینل میسی نے گول کیاجبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں جولین الواریز نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی کی طرف لے گئے۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 19:00:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :