پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیدیا

پیر 8 دسمبر 2014 19:57

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیدیا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر۔2014ء) پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ابتدائی وکٹ محض 22 رنز پر گری جس کے بعد دیگر بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور 111 کے مجموعے پر نیوزی لینڈ کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

روز ٹیلر ڈگمگاتی صورتحال کے دوران میدان میں آئے اورشاندار بلے بازی کرتے ہوئے 135 گیندوں پر 105 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 3، وہاب ریاض نے 2 اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 08/12/2014 - 19:57:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :