امام الحق انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر

امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 دسمبر 2022 13:34

امام الحق انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ سے باہر
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 دسمبر 2022ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ کل بروز ہفتہ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا اور دونوں ٹیمیں آج پریکٹس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں تاہم امام الحق ٹریننگ کے دوران پریکٹس نہیں کر رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امام الحق دوبارہ اپنی دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں اور لنگڑا کر چل رہے ہیں، ان کے دائیں گھٹنے پر آئس بیگ لگا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ امام الحق ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث امام الحق کو ایم آر آئی کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔ ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق بطور اوپنر بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ وہ نچلے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 16/12/2022 - 13:34:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :