فٹ بال ورلڈ کپ، کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے 9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 17 دسمبر 2022 22:14

فٹ بال ورلڈ کپ، کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی
دوحہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر 2022ء) فٹ بال ورلڈ کپ، کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے 9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی۔ تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی۔

کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مراکش نے میگا ایونٹ کا اختتام چوتھی پوزیشن پر کیا۔ کروشیا کی جانب سے پہلا گول 7 ویں منٹ میں جوسکو گوارڈیول نے کیا، مراکش کا گول اشرف داری نے 9ویں منٹ میں کرکے برتری ختم کی۔ کروشیا کا دوسرا گول میسلیو اورسیک نے 42 ویں منٹ میں کیا۔ یہ ورلڈکپ کی تاریخ میں مراکش کی بہترین کارکردگی ہے۔

(جاری ہے)

مراکش فٹبال ورلڈکپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک بھی ہے۔ قطر میں ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو ارجنٹائن سے ہوگا،تماشائی مراکش کی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتےرہے۔

البیت فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کےآغاز پر مراکشی ٹیم کامیدان میں داخل ہونےپر زبردست استقبا ل کیا گیا شائقین نےاپنی سیٹوں سے کھڑے ہوکر استقبال کیا۔فرانسیسی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی میں جارحانہ رویہ اختیار کیا اور میچ کے پانچویں منٹ ہی میں تھیو ہرنینڈز نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، مراکشی ٹیم نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے، مراکش کی ٹیم نے دونوں ہاف میں بہتر کھیل پیش کیا اور گیند پر مراکشی کھلاڑیوں کی پزیشن کا تناسب 61فیصد رہا ۔

پہلے ہاف میں فرانس کو ایک صفر کی برتری رہی ، دوسرے ہاف کے آغاز میں مراکش نے پہلے کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے جسے فرانسیسی گول کیپر اورڈیفنڈر ز نے ناکام بنادیا ، فرانس کی جانب سے 79ویں منٹ میں دوسرا گول رانڈل کولو ماونی نے کرکے اپنی کی برتری دگنی کردی ، میچ کے اضافی منٹس میں بھی مراکش نے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ فرانس اورارجنٹائن دونوں نے دودوبار ورلڈ کپ فٹ بال فائنل جیتا ہواہے، لیکن اگر فرانس نے میدان مار لیا تو گزشتہ ساٹھ سال میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ اس سے قبل برازیل نے دوبارمسلسل 1958 اور 1962 میں لگاتار دو ورلڈ کپ جیت کریہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/12/2022 - 22:14:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :