پی سی بی کا ہیک ہونے والا یوٹیوب چینل بحال کرلیا گیا

ہیکرز نے چینل کا لوگو اور نام بھی تبدیل کیا ،یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل ریکور

منگل 3 جنوری 2023 12:51

پی سی بی کا ہیک ہونے والا یوٹیوب چینل بحال کرلیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2023ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا 40لاکھ سے زائد سبسکرائبرز والا یوٹیوب چینل ہیک ہونے کے کچھ دیر بعد ہی بحال کرالیا گیا۔پی سی بی کا یوٹیوب چینل منگل کی صبح ہیک کیا گیا جس کے بعد ہیکرز نے ناصرف چینل کا لوگو تبدیل کیا بلکہ چینل کا نام بھی بدل کر Tesla US 24رکھ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ہیکرز نے چینل سے تمام ڈیٹا ہٹا دیا جس کے بعد چینل کھولنے پر کسی قسم کی ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی تھی۔

بعدازاں ویڈیوز چینل پر نظر آئیں لیکن نام پھر بھی ٹیسلا یو کے 24 ہی رہا۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے یوٹیوب کے ہیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یوٹیوب انتظامیہ سے بات چیت کے بعد چینل کو ریکور کرالیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر 4.4 ملین فالورز ہیں۔
وقت اشاعت : 03/01/2023 - 12:51:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :