بھارت نے پہلا آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا

اتوار 29 جنوری 2023 20:10

پوچیفسٹروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) بھارت نے پہلا آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا، بھارت انڈر19 نےفیصلہ کن معرکے میں انگلینڈ انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے شکست دی، فاتح ٹیم نے 69 رنز کا ہدف 14 اوورز میں حاصل کر لیا، بھارت کی تیتاس سدھو کو میچ اور انگلینڈ کی گریس سکریونز کو ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی کپتان شفالی ورما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.1 اوورز میں 68 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ریانہ میک ڈونلڈ 19 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، بھارت کی طرف سے تیتاس سدھو، ارچنا دیوی اور پروشوی چوپڑا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں بھارت کی انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گونگادی تریشا اور سومیا تیواری 24 ، 24 اور کپتان شفالی ورما 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
وقت اشاعت : 29/01/2023 - 20:10:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :