ڈنمارک نے تیسرے مرتبہ مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

پیر 30 جنوری 2023 11:12

ڈنمارک نے تیسرے مرتبہ مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) ڈنمارک نے تیسری مرتبہ مینز ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔ ڈنمارک نے مینز ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں اولمپک چیمپئن فرانس کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ڈنمارک کی ٹیم نے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کی ٹیم کو 29 کے مقابلے میں 34 گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مینز ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں سپین کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ہسپانوی مینز ہینڈ بال ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں حیرف اور میزبان سویڈن کی ٹیم کو 35 کے مقابلے میں 39 گول سے شکست دی۔ اسی طرح مینز ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ میں جرمنی کی ٹیم نے پانچویں جبکہ مصر کی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔مینز ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ آئندہ سال جرمنی میں ہو گی۔\932
وقت اشاعت : 30/01/2023 - 11:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :