شاہد آفریدی کے 2015ء ورلڈ کپ ریٹائرمنٹ کا اعلان پر سابق کرکٹرز کا خراج تحسین ،شاہد آفریدی نے اچھا فیصلہ کیا ہے ان کی ریٹائرمنٹ سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، محمد یوسف ، آفریدی جیسا کھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ، آدھا بھی پلیئر ان جیسا آگیا تو میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم کیلئے بہترین ثابت ہوگا، توصیف احمد ،شاہد آفریدی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ان کی جگہ کوئی پوری نہیں کرسکے گا ، جاوید میانداد ،آفریدی ملک بھر میں ہی نہیں پوری دنیا کے کرکٹ لورز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وسیم اکرم

اتوار 21 دسمبر 2014 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ بیٹسمین محمد یوسف نے شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ شاہد آفریدی نے اچھا فیصلہ کیا ہے ان کی ریٹائرمنٹ سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا امید ہے جلد ان کی جگہ متبادل کھلاڑی آجائے گا جبکہ سابق آف اسپنر توصیف احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں آدھا بھی پلیئر ان جیسا آگیا تو میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم کیلئے بہترین ثابت ہوگا ان جیسا کھلاڑی صدیوں میں ایک پیدا ہوتا ہے ۔

جو نوجوان کھلاڑی ان کو رول ماڈل سمجھتے ہیں ان کو چاہیے کہ محنت کرکے ان کی جگہ لیں اور اپنا نام بنائیں ۔ شاہد آفریدی نے بڑے میچز اور قابل شکست میچز کو فتح میں تبدیل کیا جن کا ان کو کریڈٹ دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں ان کی جگہ کوئی پوری نہیں کرسکے گا امید ہے کہ نوجوان کرکٹر ان جیسی جارحانہ کرکٹ کو ترقی دینگے ۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی ملک بھر میں ہی نہیں پوری دنیا کے کرکٹ لورز کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں ان جیسا جارحانہ انداز میں کھیلنے والا کرکٹ کیریئر میں نہیں دیکھا امید ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی سی بی ان کے متبادل کے طورپر بہترین انتخاب کرکے ان کی کمی پوری کرینگے

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 19:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :