پاکستان کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ 2015 کی چیمپئن بن سکتی ہے ‘معین خان

بدھ 24 دسمبر 2014 14:12

پاکستان کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ 2015 کی چیمپئن بن سکتی ہے ‘معین خان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور مینیجر معین خان نے کہاہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم ورلڈ کپ 2015 کی چیمپئن بن سکتی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ موجودہ ٹیم کا جوش و جذبہ وہی ہے جو 22 سال پہلے عالمی اعزاز حاصل کرنے والی ٹیم کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عمران خان کی زیر قیادت ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو کورنر ٹائیگر کہا جاتا تھا کیونکہ اس نے انتہائی خراب آغاز کے بعد فائٹ بیک کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور فائنل میں اسی انگلش ٹیم کو شکست دی جس کے خلاف گروپ میچ میں وہ باسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اسی طرح موجودہ ٹیم کو بھی اس کی فائٹنگ اسپرٹ کی وجہ سے کورنر ٹائیگر کہا جا سکتا ہے۔معین خان نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری جانتا ہے اور ہمیشہ سو فیصد کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں اس ٹیم کے جوش و جذبہ پر یقین ہے کہ وہ کسی بھی گراوٴنڈ میں کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے جس ٹیم کے کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں اور عوام کی ان سے وابستہ توقعات کے بارے میں سوچتے ہیں۔ وہی کچھ کر دکھانے کو تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی ایک دوسرے کی بھرپور مدد کرتے ہیں جس سے ان کی ٹیم اسپرٹ کا اظہار ہوتا ہے۔ اس وقت کھلاڑی ذاتی پرفارمنس سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/12/2014 - 14:12:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :