مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، آصف علی کی میڈیا پر چلنے والے بیان کی تردید

میری کوشش یہی ہے کہ جو میرا جارحانہ انداز ہے اسی کے مطابق بیٹنگ کروں، مجھے جو بھی رول دیا گیا اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا: جارح مزاج بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 فروری 2023 15:17

مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، آصف علی کی میڈیا پر چلنے والے بیان کی تردید
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 فروری 2023ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر آصف علی نے دن میں 150 چھکے مارنے کی بات کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں انسان ہوں، مشین تھوڑی ہوں کہ دن میں 150 چھکے ماروں گا، روزانہ 150 چھکوں کی پریکٹس کرنے والا میرا انٹرویو غلط لگایا گیا تھا، میں 40 کے راؤنڈ کے حساب سے چھکوں کی پریکٹس کر رہا تھا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ 150 چھکے کون مار سکتا ہے؟ زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 شاٹس کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش یہی ہے کہ جو میرا جارحانہ انداز ہے اسی کے مطابق بیٹنگ کروں، مجھے جو بھی رول دیا گیا اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا۔ آصف علی نے کہا کہ 6 چھکوں والا ایک دن ہوتا ہے، افتخار احمد نے چھکے بھی پاکستان کے بہترین باؤلر کو مارے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ احسان اللّٰہ کی شکل میں تیز رفتار باؤلرز آ رہے ہیں، ملتان سلطانز کے اس باؤلر کو تیز باؤلنگ کرتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے، احسان اللّٰہ تسلسل کے ساتھ ایک اسپیڈ کے ساتھ باؤلنگ کرتا ہے، جو اچھی بات ہے۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 19/02/2023 - 15:17:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :