ڈیوڈ ملر نے بابر اعظم کی کور ڈرائیو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیدی

جنوبی افریقی کھلاڑی سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستان کو ہرانا چاہیں گے یا بھارت کو جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 فروری 2023 13:36

ڈیوڈ ملر نے بابر اعظم کی کور ڈرائیو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 فروری 2023ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے تو سب ہی مداح ہیں اور گراؤنڈ میں کھیلے گئے ان کے تمام شاٹس کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ بابر اعظم کی بیٹنگ کی کئی مواقع پر سابق غیر ملکی کھلاڑی اور کمنٹیٹرز بھی تعریف کر چکے ہیں۔ اس مرتبہ جنوبی افریقا کے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے بیٹر ڈیوڈ ملر نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ملر نے ناصرف بابر اعظم کے شاٹ کی تعریف کی بلکہ اس کو بھارت کے بیٹر ویرات کوہلی پر بھی ترجیح دی۔ ڈیوڈ ملر سے ویرات کوہلی اور بابر اعظم میں سے کسی ایک کے کور ڈرائیو شاٹ کا انتخاب کرنے کے لیے کہا گیا جس پر انہوں نے جواب میں بابر اعظم کا انتخاب کیا۔
جنوبی افریقی کھلاڑی سے پوچھا گیا کہ آپ پاکستان کو ہرانا چاہیں گے یا بھارت کو جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو۔                                                                                                           
وقت اشاعت : 26/02/2023 - 13:36:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :