کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی برقرار

اتوار 28 دسمبر 2014 14:21

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے دیگر شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔کوئٹہ اور اس کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس سمنگلی لک پاس اغبرگ اور کچلاک سمیت وادی کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی میں ہے جبکہ صبح شام اور خاص طور پر رات کے وقت سردی کی شدت مزید بڑھ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قلات زیارت دالبندین اور ڑوب سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ ہیں ہیں۔شدید سردی کے اثرات صوبے کے جنوبی اور گرم علاقوں میں بھی پہنچ گئے ہیں، جہاں موسم سرد ہے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

وقت اشاعت : 28/12/2014 - 14:21:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :