نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

پیر 20 مارچ 2023 21:07

نیا ناظم آباد بینکرزکپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2023ء) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ (کل)منگل سے نیا ناظم آباد جمخانہ کے سرسبز میدان پر برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ رات آٹھ بجے افتتاحی میچ میں عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم سعودی فیلکنز کا سامنا کریگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص خصوصی ہوں گے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ کا کہنا ہے کہ نیا ناظم آباد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں پیش پیش ہے۔ رمضان کرکٹ اب ملک کا بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ بن گیاہے جس میں اس مرتبہ سعودی عرب اور امریکہ سے بھی کلب ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں تین گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر گروپ میں سنگل لیگ کے بعد کوارٹر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ سرفراز احمد، فہیم اشرف، عمر اکمل انور علی ، فواد عالم سمیت معروف قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ ڈراز کے مطابق گروپ اے میں عمر ایسوسی ایٹ، ہیلا ڈوس آئس کریم، اٹک اسپورٹس اور سعودی فیلکنز، گروپ بی میں مومن سیڈ، ہومینٹی ڈورز، اے زیڈ ریئل اسٹیٹ اور کینٹ واریئرز جبکہ گروپ سی میں ارحم سی سی، پیشن سی سی، ریئل ٹائم لائنز اور رحمن ہیلتھ کیئر کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 21:07:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :