آل پاکستان ماسٹر کپ کا ٹائٹل حور فواد کے نام

منگل 21 مارچ 2023 16:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) آل پاکستان ماسٹر کپ کا ٹائٹل حور فواد نے اپنے نام کرلیا۔جونئیر ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آل پاکستان ماسٹر کپ میں انہوں نے نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئن کو اپ سیٹ شکست دی۔ویمن نیشنل چیمپئن حائقہ حسن کو حور فواد نے 2-4 کے مارجن سے ہرایا۔فیصل آباد میں کھیلے گئے آل پاکستان ماسٹر کپ میں ملک بھر کے ٹاپ 16 پلیئرز شامل تھے۔

(جاری ہے)

حور فواد کا اپنی جیت پر کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹور سے کافی سیکھا ہے، بھرپور محنت کا صلہ ماسٹر کپ جیت کر ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سے فیصل آباد پہنچتے ہی رکشہ میں اپنا کٹ بیگ بھول گئی، بیگ میں تمام دستاویزات، کپڑے اور پیسے سمیت کھیل کے ریکٹ تھے، بیگ گم ہونے سے کافی افسردہ تھی۔حور فواد نے کہا کہ ایونٹ کے تمام میچز دوست کے ریکٹ سے کھیلے، کامیابی ملنے پر بے حد خوش ہوں۔ایونٹ میں مکس ڈبل کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا۔واضح رہے کہ جونیئر اسٹار حور فواد نے گزشتہ ہفتے عراق میں ورلڈ ٹیبل ٹینس کے ڈبل میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/03/2023 - 16:16:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :