بسمہ معروف نے تمغہ امتیاز والد کے نام کردیا

جمعہ 24 مارچ 2023 19:15

بسمہ معروف نے تمغہ امتیاز والد کے نام کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغہ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر گزشتہ روز صدر عارف علوی سے تمغہ امتیاز وصول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

(جاری ہے)

بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، یہ ایوارڈ اپنے والدین خاص طور پر والد کے نام کرتی ہوں جو ہر وقت میرے ساتھ کھڑے رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کرکٹرز اور مداحوں نے بسمہ معروف کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو گورنر ہائوس لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی تقریب میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/03/2023 - 19:15:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :