نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو کیوں فوقیت دی ؟ سیم بلنگز نے بے دھڑک سچی بات بتا دی

جب ساوتھ افریقہ میں مجھے موقع نہیں ملا تو میں نے فیصلہ کیا کہ وہی کروںگا جو کرنا چاہتا ہوں، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے لیے پی ایس ایل کھیلنا اچھا فیصلہ تھا: وکٹ کیپر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 26 مارچ 2023 16:59

نیشنل ڈیوٹی پر پی ایس ایل کو کیوں فوقیت دی ؟ سیم بلنگز نے بے دھڑک سچی بات بتا دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) انگلش کرکٹر سیم بلنگز نے غیر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو مواقع کی کمی اور کم مالی فوائد کی وجہ سے انگلش ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ سیم بلنگز جو پی ایس ایل 8 میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے، نے وضاحت کی کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کا انتخاب کیوں کیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سیم بلنگز نے کنٹریکٹ کی صورتحال اور غیر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے بہتر مالی امکانات کے مسئلے کی طرف اشارہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلیڈ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قومی ذمہ داریاں اہمیت کی حامل ہیں لیکن میں نے ذاتی مفادات کو اولیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیم بلنگز نے کہا کہ جب ساوتھ افریقہ میں مجھے موقع نہیں دیا گیا تھا تو میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں وہ ہی کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےمیرے لیے پی ایس ایل کھیلنا اچھا فیصلہ تھا ۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 16:59:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :