مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کارمضان المبارک میں رمضان سپورٹس سیریز کرانے کا اعلان

رمضان سپورٹس سیریز میں ہاکی، کرکٹ ٹیپ بال، کبڈی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور فٹ بال کے مقابلے ہوں گے سپورٹس سیریز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں شریک ہونگی۔سیریز کا آغاز 4اپریل سے ہو گا‘ مشیر کھیل پنجاب

جمعہ 31 مارچ 2023 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کا اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں مشیر کھیل پنجاب نے رمضان المبارک میں رمضان سپورٹس سیریز کرانے کا اعلان کیا، رمضان المبارک سپورٹس مقابلوں کے حوالے سے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اجلاس میں انتظامی معاملات پر بریفنگ دی،اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز پنجاب شاہد زمان نے بھی شرکت کی، وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان سپورٹس سیریز میں ہاکی، کرکٹ ٹیپ بال، کبڈی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور فٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔

سپورٹس سیریز میں پنجاب کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں شریک ہونگی۔

(جاری ہے)

رمضان سپورٹس سیریز کا آغاز 4اپریل سے ہو گا،کرکٹ میچز لاہور کے کلبز کے درمیان ہونگے۔ مشیر کھیل پنجاب نے مزید کہا ہے کہ رمضان سپورٹس سیریز میں جیتنے والی ٹیموں کو لاکھوں روپے کے انعامات دیئے جائیں گے،رمضان سپورٹس سیریز کے تمام میچ فلڈ لائٹ میں ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان سپورٹس سیریز نوجوانوں کے لئے اچھا پلیٹ فارم ہے، اس سے کھلاڑیوں کو فلڈ لائٹس میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان سپورٹس سیریز کے لئے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں، دوسرے ڈویژنز سے آنے والی ٹیموں کو ہرممکن سہولیات دی جائیں گی ،اجلاس میں ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر بھی موجود تھے۔

وقت اشاعت : 31/03/2023 - 22:42:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :