اسلام آباد ٹائیگرزکلب اسلام آباد رمضان فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،نجیب خٹک

ہفتہ 8 اپریل 2023 17:48

اسلام آباد ٹائیگرزکلب اسلام آباد رمضان فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،نجیب خٹک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2023ء) اسلام آباد ٹائیگرز کلب کے کپتان نجیب خٹک نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹائیگرز کلب اسلام آباد رمضان فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹائیگرز کلب کے کھلاڑیوں نے بھر پریکٹس کر رکھی ہے اور امید ہے کہ اسلام آباد رمضان فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ سی ڈی اے ہاکی گراؤنڈ، آبپارہ میں کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں نجیب خٹک نے کہا کہ ابھی تک ٹورنامنٹ میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے اور کوارٹر فائنل میچ میں اسلام آباد ٹائیگرز نے این ایچ سی لائنز کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیاہے۔ سیمی فائنل (آج) اتوار کو آبپارہ سی ڈی اے ہاکی گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/04/2023 - 17:48:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :