دورہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ کا معاملہ، اظہر محمود نے پی سی بی کا جھوٹ بے نقاب کردیا

افواہ تھی کہ شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا، پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے: سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 9 اپریل 2023 15:52

دورہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ کا معاملہ، اظہر محمود نے پی سی بی کا جھوٹ بے نقاب کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اپریل 2023ء ) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے لیے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے حامی بھی بھری لیکن پھر پی سی بی نے اچانک دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں اظہر محمود نے بتایا کہ پی سی بی افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی، میں نے اپنی مصروفیات کے باعث صرف افغانستان سیریز کے لیے حامی بھری، پھر اچانک پی سی بی نے دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔

اظہر محمود نے بتایا افواہ تھی کہ شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا، میں اس وقت بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ٹیم کے ساتھ رہے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا کنٹریکٹ ہے، مکی آرتھر جانتا ہے کہ پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت اور بورڈ تبدیل ہو سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ طریقہ کار کیسے چلے گا، اگر بورڈ اس طرح خوش ہے تو پھر ٹھیک ہے۔                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 09/04/2023 - 15:52:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :