سٹیو سمتھ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب

’’مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا‘‘: آسٹریلین کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 اپریل 2023 12:09

سٹیو سمتھ  پی ایس ایل کھیلنے کیلئے بے تاب
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2023ء ) آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی سٹیو سمتھ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ پی ایس ایل کی ہر سیزن کے بعد مقبولیت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ لیگ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر سٹیو سمتھ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

33 سالہ سٹیو سمتھ نے اپنی اس خواہش کا اظہار انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹونٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔ ایک صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔‘‘
                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 11/04/2023 - 12:09:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :