ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا ہدف حاصل کر لیا

اتوار 11 جنوری 2015 22:49

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب بڑا ہدف حاصل کر لیا

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) دوسرے ٹی 20 میں میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 232 رنز کا ہدف دیا جسے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آخری اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے فف ڈوپلیسز نے صرف 56 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کرتے ہو ئے 119 رنز بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل نے41 گیندوں پر 9چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے سیمولز نے 60 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔کرس گیل کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن بر تری حاصل کر لی ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2015 - 22:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :