پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے زبیربٹ کو نیشنل بینک میں ترقی دینے کامطالبہ کر دیا

جمعرات 15 جنوری 2015 14:59

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے زبیربٹ کو نیشنل بینک میں ترقی دینے کامطالبہ کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے زبیربٹ کو نیشنل بینک میں ترقی دینے کامطالبہ کر دیا ۔محمد زبیر یوسف بٹ نیشنل بینک آف پاکستان، مین برانچ لاہور میں سینئر آفیسر کے طور پر کا م کر رہے ہیں۔ ان کی نیشنل بینک آف پاکستان میں عرصہ ملازمت تقریبا40 سال ہے جو کہ انہوں نے عزت اوروقار کے ساتھ مکمل کیا ہے۔

ان چالیس برسوں میں انہیں نہ توکوئی محکمانہ ترقی ملی اور نہ ہی انہیں کوئی سالانہ ترقی ملی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں ان کا ریکارڈ بڑاشاندار ہے۔ انہوں نے کئی ملکی اور غیر ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور کئی میڈل حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ ، جنرل سیکرٹری خضر حیات اور چےئر مین ریاض الدین شیخ سمیت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے وزیر اعظم نواز شریف اور نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سے اپیل کرتی ہے کہ محمد زبیر یوسف بٹ کی کھیل کے ساتھ لگن اور بے لوث خدمات کے صلے میں ان کو دودرجے ترقی اور سپیشل ایڈوانس انکر یمنٹ دیا جائے ۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 14:59:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :